Aye Baba Mera Ghar Jalaya Gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sarwar Raza Karbalai
یہ زہرا نے رو کر کیا مرثیہ
اے بابا میرا گھر جلایا گیا
جلایا گیا گھر میرا بابا جاں
ستم میں کروں اور کیسے بیاں
مجھے سانس لینا بھی دشوار ہے
میری توڑ ڈالی ہیں سب پسلیاں
مرنے کی کرتی ہوں اب میں دعا
گواہوں کو جھٹلایا اس نے میرے
اے بابا سند کے بھی ٹکڑے کیئے
یہ دیکھا تو روتی رہی میں بہت
میرے بیٹے ٹکڑوں کو چنتے رہے
میں روتی رہی تو وہ ہنستا رہا
ہمیں جب ستایا گیا بے سبب
بتاؤں میں کیسے ہوا کیا غضب
گلا میرے شوہر کا باندھا گیا
کیا نہ کسی نے بھی ان کا ادب
میں دیتی رہی بس تمہیں ہی صدا
میرے رونے پر بھی ہیں پابندیاں
میں بیت الحزن میں پڑی ہوں یہاں
نہ دیکھے علی میرا زخمی بدن
لہو کے چھپاتی ہوں ان سے نشاں
یہ اجر رسالت مجھے مل گیا
وصیت یہ میری سنو مرتضی
نہ آئے جنازے میں قاتل میرا
عدالت میں خالق کے میں روبرو
نہ بخشوں گی اس کو کبھی باخدا
خدا اب کریگا میرا فیصلہ
یہ سرور سدا غم میں تیرے رہے
یہ آصف سدا تیرے نوحے لکھے
بہت غم بڑا ہے خدا کی قسم
کوئی کس طرح سے ادا حق کرے
ہمیں اپنے روضے کی زیارت کرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.