Ik Ali Murtaza Ik Ali Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
اک علی مرتضی اک علی کربلا
واللہ یا عباس یا علی کہو
واللہ یا غازی یا ولی کہو
یا کہو علم و علم یا کہو لوح و قلم
کہہ دو دونوں کو علی سیدی مطلبی
ہیں یہ دونوں ہی علی دونوں ہی عباس
نور دو عین علی یا ماہ جبیں
قوت جان و جگر ام البنیں
ہے سخی ابن سخی عین الیقیں
دست حیدر کی انگوٹھی کا نگیں
اللہ اللہ چلا شیر جری باخدا
یا اباالفضل صدا آنے لگی ثانی
آمد مثل علی اس کی آمد جو ہوئی
ایسا لہرایا علم اکھڑے اعدا کے قدم
دشت میں دور تلک رہ گیا عباس
ایسا علمدار کہاں
حیدر کرار کہاں
یہ علمدار جواں علوی عزم و نشاں
یہ سکینہ کا چچا مشک جب بھر کے چلا
مشک پہ تیر لگا رو دیا عباس
ہاں وہ عباس علی کا بیٹا
چھد گئی مشک تو پھر کیا لڑتا
جیسے ہی پانی بہا اس پہ گرا
لوٹ کے گھر نہ گیا مشک پہ سر کو رکھا
یا سکینہ کہا اور سو گیا عباس
اس کے ہیں سرور و ریحان گدا
ہو کے بے دست جو کرتا ہے عطا
وہ شہنشاہ وفا حیدر کرب و بلا
جس کے پرچم کی ہوا سب کو دیتی ہے شفا
مرحبا، مرحبا صد مرحبا عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.