Zameen Pe Arsh Giraya Gaya Madinay Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Qamar Baltistani
زمیں پہ عرش گرایا گیا مدینے میں
جو سیدہ کو رلایا گیا مدینے میں
صدائیں بابا کو دیتے ہوئے جو روئی بتول
جگر کو تھام کے جنت میں رو رہے تھے رسول
خدا کے گھر کو جلایا گیا مدینے میں
شہید ہوگئے محسن اجڑ گئی زہرا
کہا بتول نے رو کر خدا حافظ یا فضہ
علی کا خون بہایا گیا مدینے میں
نبی کے گھر کو مسلمان ہی جلاتے تھے
علی کو باندھ کے رسیوں میں وہ پھراتے تھے
یوں فاطمہ کو ستایا گیا مدینے میں
بلند شعلے تھے ہر سمت روتے تھے بچے
نبی کی بیٹی تھی، ظالم تھا، تازیانے تھے
یوں کربلا کو دکھایا گیا مدینے میں
نبی کی بیٹی کے چہرے پہ نیل تھا گہرا
چھپاتی رہ گئی زینب سے اپنا وہ چہرہ
ستم کا فرش بچھایا گیا مدینے میں
بقیع سے کعبے کو جب بھی ہوائیں آتی ہیں
بنی مہدی کی اب بھی صدائیں آتی ہیں
ستم وہ زہرا پہ ڈھایا گیا مدینے میں
اے شمس جن کی صداقت بھرم تھی نبیوں کا
انھیں پکار کے دربار عام میں جھوٹا
یہ کیسا عہد نبھایا گیا مدینے میں؟
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.