Harf e sana Batool ke shayan chahiye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Mudassir Mehdi
حرف ثنا بتول کے شایان چاہیے
سو کم سے کم خدا کا قلمدان چاہیے
مریم پکاریں کچھ بھی نہیں چاہیے مجھے
کچھ چاہیے تو آپ کا احسان چاہیے
ان کی عنایتوں کو سمجھنے کے واسطے
قرآن کو بھی سورہ رحمان چاہیے
پھر یوں ہوا کہ بھیجا گیا نور آپ کا
اللہ نے کہا تھا کہ پہچان چاہیے
گھر کر گئی ہے تجھ میں مودت بتول کی
اب اور کیا تجھے دل نادان چاہیے
معراج کے لیے وہ ترے در پہ آ گرے
ثابت ہوا ستاروں کو بھی شان چاہیے
دروازہء بتول کے عرفان کے لیے
بوذر بھی کہہ رہے ہیں کہ سلمان چاہیے
ام البنین بولیں سنو میرے لاڈلو!
قربان اک حسین پہ ہر جان چاہیے
بی بی کے دشمنوں پہ تبرا کیا کرے
برزخ کا مرحلہ جسے آسان چاہیے
کوثر ہے کیا یہ حضرت عباس سے سمجھ
گر سیدہ کی ذات کا عرفان چاہیے
یہ مدح ہے کہ ام ابیھا کہا گیا
یعنی رسول جیسا ثنا خوان چاہیے
کہنے لگی علی کی ولایت اے مومنو
پہلے مجھے بتول پہ ایمان چاہیے
بی بی کی ایک نظر کرم چاہیے مجھے
اور منقبت سنانے کے دوران چاہیے
حیدر یہ مدح فاطمہ زہرا کا ہے اصول
قرآن کی ثنا ہے تو قرآن چاہیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.