Momino Qissa e Sadat Suno
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Nadeem Sarwar
مومنوں قصہ سادات سنو
تھام کر دل یہ میری بات سنو
خوں سے لکھے ہوئے حالات سنو
نور کونین مدینہ ہے جہاں
اک محلہ بنی ہاشم ہے وہاں
اس محلے کے ہے اک گھر کا بیاں
جس سے بہتر نہیں دنیا میں مکاں
کیسی مظلوم مگر تھیں زہرا
باپ کے غم میں بھی رونے نہ دیا
حق سے محروم کیا وابتا
آج بھی جس کی لحد بے سایہ
بعد حیدر یہ ستم اور ہوا
خوں میں شبر کا جنازہ ڈوبا
اور پھر دین جو مشکل میں گھرا
تب حسین ابن علی گھر سے چلا
آگئی شام غریباں ہائے ہائے
اور پھر آگ لگی خیمے جلے
غش سے جب عابد بیمار اٹھے
قیدی کنبے کے وہ سالار بنے
دین و ایمان کے کردار کا گھر
پنجتن پاک کے انوار کا گھر
دختر احمد مختار کا گھر
فاطمہ حیدر کرار کا گھر
جس پے جلتا ہوا دروازہ گرا
ہو گئیں پہلو شکستہ زہرا
قتل محسن بھی ہوا واویلا
بعد زہرا وہ علی کا گریہ
کربلا جیسے ہی پہنچا کنبہ
پھر تو کیا ظلم نہ سید پے ہوا
مل کے لاکھوں نے انہیں گھیر لیا
تین دن پہلے تو پانی نہ دیا
ہائے سجاد نے کیا کیا دیکھا
سر کھلے شام میں کنبہ دیکھا
جشن دربار میں ہوتا دیکھا
چھوٹی ہمشیر کا لاشہ دیکھا
لاڈلے ان کے حسن اور حسین
اور دو بیٹیاں تھیں نور عین
ایک کلثوم تھی اک باپ کا زین
اور عباس دل و جان کا چین
مسجد کوفہ میں پھر شور اٹھا
ہائے حیدر پہ چلی تیغ جفا
تھی صدا فزت برب الکعبہ
گھر میں زہرا کے قیامت تھی بپا
اور پھر مقتل سادات سجا
بھانجے بیٹے بھتیجا نہ رہا
نہ وہ لشکر نہ علمدار بچا
عصر سے پہلے وہ ھل من کی صدا
قید سے چھٹ کے چلے کرب و بلا
سب کا چہلم کیا ماتم بھی کیا
قافلہ جب یہ مدینے پہنچا
اب بیاں سرور و ریحان ہو کیا
گھر یہ تھا بیت خدا
جس میں قرآں اترا
اور کس طرح لٹا
ان کا رتبہ نہ زمانہ سمجھا
سر سے سایہ جو اٹھا
گھر یہ ویران ہوا
تھی یتیموں کی بقا
ہائے بابا ہائے بابا، بابا
چل گئی تیغ جفا
خون بیکس کا بہا
سر سوئے نیزہ گیا
تن کو آغوش میں زہرا نے لیا
ہائے ماتم تھا بپا
جب یہ زینب نے کہا
نہ رہی میری ردا
اماں میں آ گئی بھائی نہ رہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.