Tabeer Mere Khawab Ki Maula Dikhai De
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mirza Sajjad Mumtaz
تعبیر میرے خواب کی مولا دکھائی دے
تعمیر ہوتا روضہء زہرا دکھائی دے
بے سایا تربتوں پہ بھی سایا دکھائی دے
پروردگار گنبد بقیعہ دکھائی دے
خضری کے ساتھ آئے نظر گنبد بتول
بابا کے ساتھ بیٹی کا روضہ دکھائی دے
پھر نصب گنبدوں پہ ہو عباس کا علم
لہراتا ان پہ سبز پھریرا دکھائی دے
جیسے نبی کے روضے پہ آتے ہیں قافلے
ویسے ہی زائروں کا رسالہ دکھائی دے
ہو کر نبی کے روضے سے پھر جنت البقیع
زائر در بتول پہ آتا دکھائی دے
بیٹی سے بغض باپ سے دعوی ہے عشق کا
بے فائدہ یہ عشق کا دعوی دکھائی دے
جان خدیجہ، بنت محمد سے دشمنی
واللہ دو جہاں کا خسارہ دکھائی دے
راضیہ، مرضیہ و صدیقہ رسول حق
بیٹی کو کہتا ام ابیہا دکھائی دے
چاہے مباہلہ ہو کہ تطہیر کی ردا
محور انہی میں فاطمہ زہرا دکھائی دے
زہرا کے دشمنوں پہ تبرہ کرے نہ جو
رشتہ ضرور ان سے اسی کا دکھائی دے
ہو اذن جو زیارت زہرا کا محتشم
پڑھتا بقیع میں یہ قصیدہ دکھائی دے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.