Ya Muhammad Ho Karam Kuch Baat Likhoon Aap Ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
یا محمد ہو کرم کچھ بات لکھوں آپ کی
حمد رب کی اور ثنا سادات لکھوں آپ کی
آپ نے اور مرتضی نے مل کے جو جنگیں لڑیں
پوچھ کر حیدر سے وہ غزوات لکھوں آپ کی
فاطمہ سے اذن لے کر ہدیہء تبریک میں
موقعء میلاد پر اک نعت لکھوں آپ کی
پھول مدحت کے سجاؤں لے کے فیضان حسن
صدق دل سے اسوہء حسنات لکھوں آپ کی
خود کہیں شبیر مجھ کو اپنے نانا کا محب
جب حسین منی سے میں بات لکھوں آپ کی
مجھ کو پھر خوشنودیء سجاد بھی مل جائے گی
سب سے اولی سب سے اعلی ذات لکھوں آپ کی
کچھ معطر لفظ مجھ کو دیں گے جب باقر امام
پھر میں ان کو جوڑ کر برکات لکھوں آپ کی
جعفر صادق کے در سے حق پرستی سیکھ کر
پھر وفاداری سے میں حق بات لکھوں آپ کی
موسیء کاظم سے لے کر بھیک میں رزق سخن
آپ کا سہرا پڑھوں بارات لکھوں آپ کی
بیٹھ کر اک رات میں مولا رضا کے شہر میں
وقت ہجرت جو ہوا وہ رات لکھوں آپ کی
خیر سے سب کچھ ملا ہے صدقہء مولا تقی
مجھ پہ رحمت کی ہوئی برسات لکھوں آپ کی
ہادیء برحق نقی مولا کی چوکھٹ چوم کر
دو جہاں کی نعمتیں سوغات لکھوں آپ کی
عسکری کا واسطہ نظر کرم ہو یا نبی
نعت کی صورت میں کچھ عادات لکھوں آپ کی
غیبت قائم کا اب حسنین ہو جلد اختتام
سامنے مہدی کے پھر سے نعت لکھوں آپ کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.