Main Abu Talib Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Syed Sohaib Abidi, Muntazir Hasan Nagri
میں ہوں عمران لقب میرا ابوطالب ہے
تم بھٹکتے ہو کہاں حق تو میری جانب ہے
ہر مسلمان پہ قانون میرا واجب ہے
کیوں کہ اک بیٹا میرا غالب کل غالب ہے
ظلمت کفر کو گھر گھر سے نکالا میں نے
لڑکھڑاتا ہوا اسلام سنبھالا میں نے
کتنا پاکیزہ حسب اور نسب میرا ہے
کار اسلام میں جو کچھ ہے وہ سب میرا ہے
ادب زیست میں انداز ادب میرا ہے
مصطفی میرے علی میرے ہیں رب میرا ہے
یہ بتاؤ کوئی مجھ جیسا مسلمان بھی ہے
میرے گھر نہج بلاغہ بھی ہے قرآن بھی ہے
میرے ہوتے ہوئے اسلام کو خطرہ تو نہیں
کہیں قرآن سے ہٹ کر میرا شجرہ تو نہیں
میرے کردار کا دامن کہیں میلا تو نہیں
کوئی بچہ میرا میدان سے بھاگا تو نہیں
پھر بھی تم نے میرے ایماں کی سند مانگی ہے
جب کے اسلام نے خود مجھ سے مدد مانگی ہے
کفر سے دور رہا پھر بھی میں کافر ہی رہا
عقد احمد کا پڑھا پھر بھی میں کافر ہی رہا
میرا گھر بار لٹا پھر بھی میں کافر ہی رہا
میرا ہی خون بہا پھر بھی میں کافر ہی رہا
نااہل صاحب ایمان بنے بیٹھے ہیں
جو بھکاری تھے وہ سلطان بنے بیٹھے ہیں
میرے اوصاف و کمالات تمہیں کیا معلوم
میری الفت میرے جذبات تمہیں کیا معلوم
کس طرح گزرے ہیں لمحات تمہیں کیا معلوم
کیا تھے اس دور کے حالات تمہیں کیا معلوم
دعوت فکر میں دن رات گزر جاتے تھے
لوگ میرا ہی نمک کھا کے مکر جاتے تھے
اے مسلمان بتا کچھ تیرا ایمان بھی ہے
کوئی بخشش کا تیرے پاس میں سامان بھی ہے
تو جو کہتا ہے کہ کافی مجھے قرآن بھی ہے
اس میں یہ سوچ لے اک سورہ عمران بھی ہے
گر جسے سورہ عمران کی پہچان نہیں
پورا قرآن بھی رٹ لے وہ مسلمان نہیں
خانہ حق سے جو پایا وہ پسر میرا ہے
آیتیں جس پے اترتی ہیں وہ گھر میرا ہے
نوک نیزہ پہ جو بولا ہے وہ سر میرا ہے
رن میں اصغر جو ہنسا ہے وہ ہنر میرا ہے
نام اسلام کے دامن پہ رقم میرا ہے
ہر عزادار کے ہاتھوں میں علم میرا ہے
رب کو محبوب صہیب ہے قرینہ میرا
دین کو پار لگاتا ہے سفینہ میرا
کام آیا ہے تو بس خون پسینہ میرا
کربلا میری نجف میرا مدینہ میرا
یہ سمجھ لو پسر غالب کل غالب ہوں
تم تو طالب ہو نبی کے میں ابو طالب ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.