Wiladat Ki Khushiyan Manane Ke Din Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Mir Hasan Mir
ولادت کی خوشیاں منانے کے دن ہیں
یہی تو مقدر بنانے کے دن ہیں
بجز ماہ شعباں ہے ہر ماہ پرنم
یہی اپنے ہنسنے ہنسانے کے دن ہیں
چلو چل کے بیٹھیں قلندر کے در پر
یہ مستوں کے دھومی دھمانے کے دن ہیں
رجب ہو کہ شعبان و رمضان و ذی الحج
ملنگوں کے کھانے کمانے کے دن ہیں
بلا لائے کوئی فرزدق کو جا کر
یہی اپنے سننے سنانے کے دن ہیں
ظہور ان کا ہوگا تو خوشیاں ملیں گی
ابھی اپنے رونے رلانے کے دن ہیں
بس اب کٹنے والی ہیں فرقت کی راتیں
امام زمانہ کے آنے کے دن ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.