Dam Ba Dam Ali Ali Pukar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
دم بہ دم علی علی پکار ہر قدم علی علی پکار
تیرے سونے آنگن میں کھیلے گی بہار
پاک ہے لہو کس کا کس میں کیا خرابی ہے
کون ہے سقیفائی کون بوترابی ہے
پل میں سب کے چہروں سے ہوگا آشکار
در بدر بھٹکنے کا کیوں یہ روگ پالا ہے
سب کے سب بھکاری ہیں کون دینے والا ہے
اس سے مانگ اونٹوں کی دے دے جو قطار
رنج و غم کی راہوں میں بد حواس بیٹھا ہے
چل علی کی چوکھٹ پر کیوں اداس بیٹھا ہے
بس پلک جھپکتے ہی ہوگا بیڑا پار
آل کی طرف گر تو اک قدم بڑھائے گا
دس قدم زمانے سے خود کو آگے پائے گا
کیونکہ یہ نہیں رکھتے کسی کا ادھار
پھر نہ کوئی غم ہوگا پھر نہ کوئی ڈر ہوگا
مر بھی جائے گا لیکن پھر بھی تو امر ہوگا
کر دے اپنی جاں میرے مولا پر نثار
نام فاتح خیبر گر تیرا وظیفہ ہے
دور ہوگی ہر مشکل یہ ہمارا دعوی ہے
خالی جا نہیں سکتا تیرا کوئی وار
تجھ کو فاطمہ زہرا کی دعائیں مل جائیں
خود تیری زیارت کو انبیاء چلے آئیں
کربلا پہنچ جائے تو جو ایک بار
چاہتا ہے گر تجھ سے سیدہ بھی راضی ہوں
خوش ہو خالق اکبر مصطفی بھی راضی ہوں
منکران حیدر پہ کر دے بیشمار
عدل اور عدالت کا انتظام لینے کو
کربلا کا اے نایاب انتقام لینے کو
آنے والا ہے کوئی لے کے ذوالفقار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.