Behan zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Nasir Zaidi
صدا دیتے تھے یہ سرور
بہن زینب خدا حافظ
کرو رخصت ہمیں آکر
بہن زینب خدا حافظ
نہیں مہلت کے سن لو
چند باتیں اس گھڑی میری
بپا ہوگا پھر اس محشر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
بہن میری نگاہوں میں
اندھیرا ہی اندھیرا ہے
نہ لوٹے جب سے گھر اکبر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
بہن بس آخری خدمت کو
میداں میں چلی آنا
بلاؤں جب صدا دے کر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
بہن زیرِ فلک جب
آخری سجدہ کریں گے ہم
جبیں ہوگی لہو میں تر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
بہن جب فاطمہ کے
لال پر خنجر رواں ہوگا
لہو ہوگا ہر ایک منظر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
پریشاں تم نہ ہونا
جب زمیں لرزے فلک کانپے
چلے گا اس گھڑی خنجر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
اجالا ڈوب جاے گا
سیاہ آندھی اٹھے گی جب
وہ ہوگا حشر کا منظر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
بہن شام غریباں
اک نیا محشر بپا ہوگا
چھنے گی سر سے جب چادر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
بہن اس دم خیالِ
عابد بیمار لازم ہے
جلے گا جب نبی کا گھر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
بہن بالی سکینہ
جب ہمیں ضد کرکے روے گی
سلانا اس کو سینے پر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
بہن جب سر برہنہ
شام کی بستی سے گزروں گی
رہیں گے ہم بھی نیزے پر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
بہن تم کو میرے
حق کی قسم خاموش ہو جانا
رسن باندھے جو بازو پر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
بہن کچھ منزلیں ہونگی
جہاں بیمار عابد کو
سہارا دینا تم بڑھ کر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
فرید آتی رہی جب تک
نظر زینب در خیمہ
یہ شہ کہتے تھے مڑ مڑ کر
بہن زینب خدا حافظ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.