Mawaddat ke ilaqay ka safar poocho to Asghar se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s)
مودت کے علاقے کا سفر پوچھو تو اصغر سے
کہاں خلد بریں ہے رہگزر پوچھو تو اصغر سے
جو ہستی حر کی قسمت کو بدل ڈالے سر صحرا
اسی ہستی کے بارے میں اگر پوچھو تو اصغر سے
جہاں تقسیم ہوتی ہیں زمانے بھر کی تقدیریں
جہاں سے خیر ملتی ہے وہ گھر پوچھو تو اصغر سے
جو اپنی کمسنی میں حیدر کرار جیسا ہے
فسانہ شجاعت مختصر پوچھو تو اصغر سے
جو عباس جری کو داد دیتا ہے وفاؤں کی
زمانے میں متاع دیدہ ور پوچھو تو اصغر سے
جو حرمل کی طرف دیکھے نگاہ غیض و نخوت سے
وغائے حق و باطل میں جگر پوچھو تو اصغر سے
اسد جس کی نگاہوں میں کوئی پنہاں نہیں رہتا
خدائی پر جو پیہم ہے نظر پوچھو تو اصغر سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.