Bata Rahe Hain Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Abbas Haider Lalji
گھلا جو کعبے کا در نور اک نکل آیا
وہ نور دیکھتے ہی موسی نے یہ فرمایا
تھا کس کا طور پہ جلوہ بتا رہے ہیں علی
خدا کے گھر سے یہ باہر جو آ رہے ہیں علی
دلیل ناطق قرآن اس کو کہتے ہیں
نبی کو آتے ہی قرآں سنا رہے ہیں علی
تو کیسے صورت آدم نہ خوبصورت ہو
خدا کے ہاتھوں سے اس کو بنا رہے ہیں علی
وہ میں تھا جس نے مدد کی تھی آپ کی اک دن
نشانی ماں کو دکھا کر بتا رہے ہیں علی
زرا سا پردہء عرش خدا ہٹاتے ہوئے
ہماری آنکھوں سے پردے ہٹا رہے ہیں علی
ہو کوئی اٹھ کے لحد سے وہ آئے گا فورا
صدا لگائیں جو سلماں بلا رہے ہیں علی
حلال زادوں نے ہونا ہے ان کی نسلوں سے
یہ اپنی تیغ سے جن کو بچا رہے ہیں علی
در اصل نہج بلاغہ زبان زینب ہے
یہ شہر شام میں خطبہ سنا رہے ہیں علی
اسد بتول کے قدموں پہ رکھ کے اپنے قدم
ہزاروں رازوں سے پردہ اٹھا رہے ہیں علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.