Nazm e hayat o rizq ka nazim mera Taqi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Taqi (a.s)
نظم حیات و رزق کا ناظم میرا تقی
شاگرد ان کا علم ہے عالم میرا تقی
صورت نبی پاک کی سیرت حسین کی
ہیبت میں علی، صبر میں کاظم میرا تقی
ساری جو سلطنت ہے جہاں متقین کی
اس ساری سلطنت کا ہے حاکم میرا تقی
جنت ہے ان کا عشق تو دوزخ ہیں ان کا بیر
یعنی ہے خلد و نار کا قاسم میرا تقی
تاثیر ہوا جیسے ہے لازم حیات کو
ہے یوں قرآن پاک کو لازم میرا تقی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.