Rajab ki teerah hai charcha Ali ka hota hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mohsin Hashmi
رجب کی تیرہ ہے چرچا علی کا ہوتا ہے
نزول کعبے میں مولا علی کا ہوتا ہے
جو در ہو بند تو دیوار در بناتی ہے
خدا کے گھر میں جب آنا علی کا ہوتا ہے
نصیریوں کی طرح کیوں کہوں علی کو خدا
خدا ہے وہ جسے سجدہ علی کا ہوتا ہے
ہٹے جو عرش کا پردہ، کھلے جو کعبے کا در
ہمیشہ سامنے چہرہ علی کا ہوتا ہے
وہ کٹ بھی جائے تو حق بولنے سے رکتی نہیں
وہ جس زبان پہ نعرہ علی کا ہوتا ہے
کلام کرتا ہے جب بھی کسی نبی سے خدا
تو بات چیت میں لہجہ علی کا ہوتا ہے
اے جبرئیل بچھا پر، بچا لے جلد زمیں
خدا کے ہاتھوں سے حملہ علی کا ہوتا ہے
نصیب ہو یا ہو کچھ بھی وہ بننے لگتا ہے
بنانے کا جو ارادہ علی کا ہوتا ہے
علی کے بیٹے جو سجدے میں سر جھکاتے ہیں
سر اور فخر سے اونچا علی کا ہوتا ہے
خود ابراھیم بھی کہتے ہیں اس کو شیعہ اسد
خدا کا بندہ جو شیعہ علی کا ہوتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.