Khuda Ke Ghar Jab Aagaye Ali Maula Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
خدا کے گھر جب آگئے علی مولا علی
تو بولا کعبہ دیکھ کے علی مولا علی
میں کر رہا تھا کب سے انتظار آپ کا
خوش آمدید یا علی
تیرا رجب ہے جشن مناؤ مولا علی کے دیوانو
کون ہے مومن کون منافق نعرہ لگا کر پہچانو
لگاؤ نعرہ حیدری علی مولا علی
حلالیوں کی ہے خوشی علی مولا علی
جلا دو منکروں کو لکھ کے تم جگہ جگہ
خوش آمدید یا علی
کعبے میں جب آئے محمد دیکھا علی کے گھر میں علی
سبحان اللہ ماشا اللہ کہتے ہوئے پاس آئے نبی
یوں آئے ان کے ہاتھ پر علی مولا علی
ہو حمد جیسے نعت پر علی مولا علی
علی نے آنکھیں کھولیں تو نبی نے یہ کہا
خوش آمدید یا علی
خیبر میں جب نہ کوئی بھی مرحب سے لڑ سکا
جبرئیل نے پھر آ کے محمد سے یہ کہا
اللہ کہہ رہا ہے اسے دیجئے صدا
اس دن کے واسطے جسے حیدر کہا گیا
پھر یوں ہوا کے ناد علی لب پہ آگئی
سوئے مدینہ دیکھ کے کہنے لگے نبی
آجا علی، آجا علی، آجا علی، آجا علی
مرحب کو پچھاڑ علی
خیبر کو اکھاڑ علی
میں نے کب سے نہیں سنی
تیری شیر سی دھاڑ علی
کوئی مرد نہیں مرحب سے کون لڑے گا
مشکل میں دین ہے میرا علی آجا علی
اب یہ علم صرف ہے تیرا علی آجا علی
سارا لشکر دیکھ رہا تھا سوئے مدینہ خیبر سے
لیکن اک سلمان تھا ان میں واقف تھا جو حیدر سے
وہ کہہ رہا تھا شان سے علی مولا علی
وہ آئے آسمان سے علی مولا علی
فلک سے آپ آئیں گے مجھے یقین تھا
خوش آمدید یا علی
استقبال کی صف میں کھڑے تھے عرش و زمیں والے مل کر
پہنچی جب بارات علی کی زہرا کے دروازے پر
جبیں پہ سہرا باندھ کے علی مولا علی
نبی سے آ کے جب ملے علی مولا علی
گلے لگا کے مسکرا کے بولے مصطفی
خوش آمدید یا علی
علی ولی کی محبت خدا کی رحمت ہے
محب مولا پہ رحمت ضرور برسے گی
وہ جس کے دل میں عداوت ہے میرے مولا کی
بس ایسے شخص پہ لعنت ضرور برسے گی
خوشیاں علی والوں کو مبارک ان کو مبارک لعنت ہو
حیدر کی تو بات الگ ہے جلنے والوں سے کہہ دو
بلند ہی بلند ہے علی مولا علی
مجھے بہت پسند ہے علی مولا علی
علی کا دل پہ راج ہے تو کیوں نہ دوں صدا
عشق علی کی مہر لگی ہے دل پر اے ذیشان و رضا
قبر میں ہم کو کیسی وحشت کیسا ڈر اور کیسی سزا
میں جانتا ہوں آئیں گے علی مولا علی
نقاب جب ہٹائیں گے علی مولا علی
علی کو دیکھتے ہی بول اٹھے گا دل میرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.