Main Panjtani Panjtani Panjtani Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir, Pyare Khan
دعوی ہے میرا نار جہنم سے بری ہوں
میں پنجتنی پنجتنی پنجتنی ہوں
دیوانہء حیدر ہوں مئے عشق سے سرشار
عباس کا نوکر ہوں شہ دیں کا عزادار
پھر کیوں نہ کہوں میں کہ مقدر کا دھنی ہوں
سو جائے جو قسمت تو جگا لیتا ہوں خود ہی
ہر بگڑا ہوا کام بنا لیتا ہوں خود ہی
میں بندہء سرکار حسین ابن علی ہوں
یہ بات ہوا کرتی ہے آندھی کی زباں میں
جو پنجتن پاک کے دشمن ہیں جہاں میں
میں نام و نشاں ان کا مٹانے کو چلی ہوں
محتاج نہیں ہوں میں زمانے میں کسی کا
صدقہ مجھے ملتا ہے بہت آل نبی کا
اس در کا بھکاری ہوں دو عالم میں غنی ہوں
ہر اہل عرب اہل عجم اہل ادب کو
پنج وقت نماز آ کے بتاتی ہے یہ سب کو
میں آل محمد کے گھرانے میں پلی ہوں
کہتا ہے عزادار کا ہر ہاتھ یہ اٹھ کر
ہر اک منافق ہے میرے پنجے کی ضد پر
میں ہاتھ ہوں مومن کا ہر اک ایسا قوی ہوں
روشن میری تقدیر ہے بیزار ہے احساس
حسنین کی الفت کے اجالے ہیں میرے پاس
میں گوہر نایاب ہوں فرزند ولی ہوں
کہتے ہیں جسے خلد وہ گھر میرے لیے ہے
تا عرش بریں اذن سفر میرے لیے ہے
میں کوئی فرشتہ ہوں ملک ہوں نہ پری ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.