Jab Na Maloom Ho Ajnabi Kaun Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
مکر اور خود نمائی کے اس دور میں جب نہ معلوم ہو اجنبی کون ہے
از حدیث نبی لے کے نام علی جانچ لو کم نسب آدمی کون ہے
جو خدا کا محب اور محبوب ہے وہ جو کرار ہے غیر فرار ہے
شان میں جس کے ہے یہ حدیث نبی وہ رجل جز علی ولی کون ہے
شان حیدر نمایاں احادیث میں ان کے اوصاف قرآن و تاریخ میں
ھل اتی انما کل کفی لافتی اور ولی و وصیء نبی کون ہے
جس کو چاہیں بڑھائیں یہ اہل جہاں جس کو چاہیں گھٹائیں یہ اہل جہاں
جتنا چاہیں گرانے کی کوشش کریں خود بلندی کہے گی علی کون ہے
غیر کا ان کے ان سے تقابل ہی کیا ان کے ایماں پہ شک ان پہ رب کا یقیں
ان پہ شک بھی ہوا تو خدا کا ہوا جس کو ہو دعوئے ہمسری کون ہے
اک نصیری ہی پر کچھ نہیں منحصر ان کو رب کہہ رہے ہیں بڑے نامور
ہم تو ہیں رافضی اور غالی مگر تم بتاؤ کہ یہ شافعی کون ہے
سائے کی کیا ضرورت محمد کو تھی مثل سایہ علی ہر جگہ ساتھ تھے
ذوالعشیرہ سے رحلت تلک ہر جگہ جز علی شخصیت دوسری کون ہے
خندق و بدر و خیبر حنین و احد ہر کڑے وقت میں کام آئے علی
بعد مطلب نکلنے کے یہ امتی پوچھتے پھر رہے ہیں علی کون ہے
میرے مولا خدا مصطفی مرتضی تابہ قائم یہی سلسلہ نور کا
بندہء مرتضی کو خبر ہی نہیں خارجی کون ہے ناصبی کون ہے
شاعر و سوز خواں سبط جعفر ہوں میں میرے مداح ممدوح ہیں ہر جگہ
حشر میں دیکھ کر میری آؤ بھگت سب کو حیرت تھی یہ آدمی کون ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.