Lab Pe Noha Hai Raza Ka Mere Baba Kazim
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Syed Ali Naqvi
لب پہ نوحہ ہے رضا کا میرے بابا کاظم
جکڑا زنجیر میں لاشہ میرے بابا کاظم
دشمنی میں ہے ولایت کی دیا زہر دغا
آپ تو باب حوائج تھے بھلا کیا تھی خطا
سوچ کے دل ہے تڑپتا میرے بابا کاظم
شب عبادت میں تو دن گزرے اذیت میں تیرے
جیسے ہوں صدیاں ہر ایک پل ہے مصیبت میں تیرے
قید خانہ تجھے رویا، میرے بابا کاظم
ہائے مزدور اٹھاتے ہیں جنازہ اس کا
دیں کی رگ رگ میں لہو دوڑ رہا ہے جس کا
وقت آیا ہے یہ کیسا، میرے بابا کاظم
دل تڑپ جاتا ہے پرسے کو کوئی آتا ہے
دل کو منظر ہے مدینے کا جو رلواتا ہے
مجھے کو یاد آتی ہیں زہرا میرے بابا کاظم
ہائے افسوس کہ کیا کوئی بھی انسان نہ تھا
پورے بغداد میں کیا کوئی مسلمان نہ تھا
جو تیرا لاشہ اٹھاتا میرے بابا کاظم
پھر سے یاد آیا مجھے کرب و بلا کا منظر
جیسے بے گور و کفن رن میں تھی لاش سرور
بے کفن لاشہ ہے تیرا، میرے بابا کاظم
فرش جب غم کا بچھا، پرسے کو آئیں زہرا
ایک معصومہ کو قم سے بھی ہیں لائیں زہرا
سننے کو آئیں ہیں نوحہ میرے بابا کاظم
بال بکھرائے ہوئے آپ کے لاشے کے قریں
پیٹتی جاتی ہیں ہاتھوں سے کبھی اپنی جبیں
مرثیہ پڑھتی ہیں زہرا میرے بابا کاظم
دیکھ مشہد میں علی غم کے ہیں بادل چھائے
لب پہ ہے مولا رضا کے یہی نوحہ ہائے
اے شکیل آج ہیں تنہا، میرے بابا کاظم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.