Kya Karbala Shahadat e Zahra Hai Kya Kahein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
کیا کربلا شہادت زہرا ہے کیا کہیں
کہرام اہل بیت میں برپا ہے کیا کہیں
کس زخم سے ہوئی ہے شہادت بتول کی
صابر علی سا چیخ کے رویا ہے کیا کہیں
روتا ہے پھوٹ پھوٹ کے کونین کا بھی دل
قصہ غم بتول کا کیسا ہے کیا کہیں
پھیلا دیئے کفن سے بھی زہرا نے اپنے ہاتھ
شبیر کا خیال ہی ایسا ہے کیا کہیں
خاموش کس ملال میں رہتے ہیں سبطین
در فاطمہ کا آگ میں دیکھا ہے کیا کہیں
رکھا ہے کس خیال سے امت نے آل کو
سارا خیال خون میں ڈوبا ہے کیا کہیں
کیسے بیاں ہو فاطمہ زہرا کا غم کلیم
دن کوئی جیسے رات سے بدلا ہے کیا کہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.