Beh raha hai saamne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Anj. Sabile Masumeen
بہہ رہی ہے سامنے نہرِ فُرات
مصطفیٰ کی آل تشنہ کام ہے
کربلا میں شاد فوجِ شام ہے
ختم شاہِ دین کا سر انجام ہے
پیاس سے بچے ہیں شاہ کے جا ں بلب
عمر کا لبریز اُن کا جام ہے
خاتمہ بالخیر لشکر کا ہوا
حلق پیاسوں کا تہہِ شمشام ہے
پنجتن کا خاتمہ ہوتا ہے آج
غرق خوں میں کوکبِ اسلام ہے
شام کے بادل میں ہے مہوِ مُبین
ہے اندھیرا حشر کا ہنگام ہے
حالِ اصغر دیکھ کر بولے عدو
رحم کے قابل یہ تشنہ کام ہے
ہم پِلائیں گے اسے پانی ضرور
جاں بلب افسوس یہ گُلفام ہے
حُرملا سے پھر یہ بولا ناب کار
سچ بتا تُو طالبِ انعام ہے
شاہ کے ہاتھوں پہ جو ہے بے زباں
تشنہ لب دو دن سے یہ گُلفام ہے
چاہتا ہوں میں یہ مر جائے ابھی
تیرے اک تیرِ ستم کا کام ہے
وعدئہ طفلی بپا ہونے کو ہے
شاہ خوش ہیں قلب کو آرام ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.