Is tarah se jeenay ka hunar detay hain Abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اس طرح سے جینے کا ہنر دیتے ہیں عباس
رگ رگ میں وفاداریاں بھر دیتے ہیں عباس
یہ ایسے سخی ایسے سخی ایسے سخی ہیں
کچھ مانگے بنا جھولیاں بھر دیتے ہیں عباس
جو شہر وفا کے لیے جاتے ہیں سفر کو
ان لوگوں کو سامان سفر دیتے ہیں عباس
روضے کی زیارت سے یہ احساس ہوا ہے
بینائی توانائی سے بھر دیتے ہیں عباس
جو کفر کے لشکر سے بھرا ہوتا ہے اکثر
میدان وہی لاشوں سے بھر دیتے ہیں عباس
جو شخص یہاں روتا ہے شبیر کے غم میں
خوش ہو کے اسے خلد میں گھر دیتے ہیں عباس
جب کوئی بیاں کرتا ہے شبیر کی مدحت
لہجے میں قیامت کا اثر دیتے ہیں عباس
شبیر کا دشمن ہو مقابل تو زباں کو
لفظوں کے تبرائی تبر دیتے ہیں عباس
صدقے میں سکینہ کے کبھی مانگ کے دیکھو
کوزہ ہی نہیں جھولی بھی بھر دیتے ہیں عباس
معصوم سکینہ کو جو پانی نہ پلا پائیں
وہ ہاتھ جدا جسم سے کر دیتے ہیں عباس
غازی کا قصیدہ کیا تحریر تو جانا
لفظوں کے عوض لعل و گوہر دیتے ہیں عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.