Ho rahay hain mukammal behtar Fatima Fatima kehte kehte
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Karbalai Brothers
ہو رہے ہیں مکمل بہتر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
حر چلا ہے بنانے مقدر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
یہ بھی تھا ایک کار رسالت سامنے جب بھی آتی تھی حجت
اپنی مسند سے اٹھے پیمبر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
کائنات دو عالم ہی کیا ہیں انبیاء و ولی اس جہاں میں
خلق کرتا رہا رب اکبر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
رب سے تفسیر عصمت جو مانگی ہو بہو اپنی مادر کے جیسی
مل گئی شاہ والا کو دختر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
ہر کسی کو اجازت کہاں تھی خاکی سب تھے مگر یہ تھے نوری
آئے جبریل یوں زیر چادر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
مفلسی کا بڑھا جب اندھیرا تو اثر تھا حدیث کساء کا
خود ہوا گھر ہمارا منور فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
سایہ کرتی رہیں گی وفائیں مولا عباس دیں گے دعائیں
جب علم میں لگاؤں گا چھت پر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
حشر میں پہنچے حلقہ بنا کر خلد کے کھلتے جاتے تھے سب در
ماتمی پہنچے جنت کے اندر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
اک تصور ذہن میں بنا کے ان کی چکی کو چوما تھا میں نے
تھم گئے میری قسمت کے چکر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
جو خدا نے بنایا وہ مانا ہے عقیدہ یہی بس ہمارا
آئے گا غیب سے اپنا رہبر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
تھا چنا شاہزادی نے جن کو پیاسے قرباں ہوئے شاہ پر جو
پی رہے ہیں وہ اب آب کوثر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
المدد یاعلی کہہ کے نکلا صاف ہوتا رہا اس کا رستہ
نہر تک آیا شیر غضنفر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
غاصبوں کا بتانے کو شجرہ ان کی نسلوں پہ کرنے تبرا
آئی دربار میں شہ کی خواہر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
گر عقیدہ کبھی ہو نہ مدہم معرفت بڑھتی جاتی ہے اس دم
بن ہی جاتے ہیں سلمان و بوذر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
چاہے بدر و احد ہو یا خیبر دشمنان محمد سے لڑ کر
جیت جاتے تھے ہر جنگ حیدر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
بولے اصغر، تقی جب بھی بیٹھیں شعر مدحت کے کچھ نقش کر دیں
منقبت میں نے لکھی ہے فرفر فاطمہ فاطمہ کہتے کہتے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.