Shah ko yun Abbas ka bikhra hua lasha mila
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shahid Baltistani
شہ کو یوں عباس کا بکھرا ہوا لاشہ ملا
دو بریدہ بازؤں کے ساتھ مشکیزہ ملا
بیبیوں میں وا حجابہ کا عجب کہرام تھا
راستے میں باوفا کا جب کٹا شانہ ملا
ہاتھ ملتے رہ گئے شبیر و زینب دشت میں
ایک گٹھڑی میں سمٹ کر ماں کو جب دولہا ملا
جس کا جی چاہا سکینہ کو طمانچے مارتا
یوں مسلمانوں سے اس کو باپ کا پرسہ ملا
مٹھیاں کھولی گئیں بانو کی جب مرنے کے بعد
راکھ جھولے کی ملی اور خوں بھرا کرتا ملا
بولی زینب قید خانے کی گھٹن اپنی جگہ
شکر ہے سیدانیوں کو کم سے کم پردہ ملا
بے بسی سے گر گئے شبیر جلتی ریت پر
لاشہء اکبر پہ جس دم قاصدء صغری ملا
اٹھ گئے تعظیم میں ام البنیں کے لعل کی
نام لے کر کوئی عابد سے جو غازی کا ملا
ہم نے بس درویش مانگی مرضیء مولا حسین
ورنہ در سے باوفا کے جس نے جو مانگا ملا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.