Shukriya Ya Fatima
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shahid Baltistani
ماتمی مجھ کو بنایا آپ نے مظلوم کا شکریہ یا فاطمہ
میری مٹی میں بھی رکھ دی آپ نے خاک شفا شکریہ یا فاطمہ
جب بچھایا فرش ماتم حضرت شبیر کا
پرسہ لینے قبر سے آئیں میرے گھر فاطمہ
یہ میرا کچا مکاں بھی رشک جنت ہو گیا شکریہ یا فاطمہ
دل بھٹکتا تھا میرا دنیا کے غم میں در بدر
آپ نے کر کے میری کوتاہیوں کو درگزر
بخشوانے کے لئے کرب و بلا بلوا لیا شکریہ یا فاطمہ
ظلم کا ایوان خطبے سے گرایا آپ نے
حق ملے یا نہ ملے سر نہ جھکایا آپ نے
نصرت مظلوم کا ہم کو دکھایا راستہ شکریہ یا فاطمہ
جب بندھی گردن میں رسی شاہ خیبر گیر کے
اپنے والی کو بچایا ظالموں سے آپ نے
حشر تک حیدر کے لب پر ہے تبھی یہ مرثیہ شکریہ یا فاطمہ
احترام فاطمہ کا یہ ملا اس کو صلہ
اس کا قد بھی انبیا سے ایک لمحے میں بڑھا
رخ بقیعہ کی طرف کر کے یہ دی حر نے صدا شکریہ یا فاطمہ
جا کے بلوے میں بچایا عصمت شبیر کو
تربیت یوں آپ نے دی زینب دلگیر کو
میری بہنوں کو بھی پردے کا سلیقہ آ گیا شکریہ یا فاطمہ
جب سنی ماں نے مدینے میں یہ زینب سے خبر
ہو گئے شبیر پہ قربان اس کے سب پسر
کہہ کے یہ ام البنیں نے شکر کا سجدہ کیا شکریہ یا فاطمہ
دیکھتے ہیں ایک حسرت سے تیری ٹوٹی لحد
اور بھلا درویش کیا ہوگی کریمی کی سند
تو نے ہر اک ماتمی کا دل بقیعہ کر دیا شکریہ یا فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.