Khuda ko lagta hai pyara Ali Ali karna
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
خدا کو لگتا ہے پیارا علی علی کرنا
ہے انبیاء کا وظیفہ علی علی کرنا
سخن وروں کی صفوں کا امام ہے میثم
ایک ایسے عاشق مولا کا نام ہے میثم
جو دار پر بھی نہ بھولا علی علی کرنا
وہ دل ہی کیا جو ولائے علی سے خالی ہے
میں کیسے مان لوں اس شخص کو حلالی ہے
نہیں ہے جس کو گوارا علی علی کرنا
صفوں میں رکھتا ہے بندے کو سرفرازوں کی
قبولیت کا ہے ضامن یہی نمازوں کی
بچھا بچھا کے مصلی علی علی کرنا
علی کے عشق کا یہ سر پہ تاج رکھتے ہیں
یوں ہی تو اپنے زمانے پہ راج رکھتے ہیں
قلندروں کا ہے شیوہ علی علی کرنا
بڑا ثواب ہے جس کا یہ وہ عبادت ہے
یہ وہ عمل ہے جو پیغمبروں کی سنت ہے
ہمیں نبی نے سکھایا علی علی کرنا
علی سے مانگتے رہنا قدم قدم امداد
بلائیں پاس نہ آئیں گی اختر و سجاد
یہ مشورہ ہے ہمیشہ علی علی کرنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.