Thehri Hui Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Hasnain Mehdi
جہاں آل عبا ٹھہری ہوئی ہے
وہیں ذات خدا ٹھہری ہوئی ہے
گلے شبیر سے حر مل رہا ہے
کہیں پیچھے خطا ٹھہری ہوئی ہے
کیا ہے جب سے مجلس کا ارادہ
مرے گھر فاطمہ ٹھہری ہوئی ہے
تبسم پر علی اصغر کے اب تک
نگاہ کبریا ٹھہری ہوئی ہے
یہ دل ہے ماتمی کا اور اس میں
رضائے فاطمہ ٹھہری ہوئی ہے
فرشتے ہی نہیں بننے کو زائر
قطار انبیا ٹھہری ہوئی ہے
اے راہب اور بیٹے مانگ شہ سے
تری خاطر عطا ٹھہری ہوئی ہے
کسائے فاطمہ زہرا ہے، جس میں
شفائے مصطفی ٹھہری ہوئی ہے
رکھے جو بغض شاہ لافتی سے
وہ نسل لا پتا ٹھہری ہوئی ہے
اسد خاک شفا کا فیض ہے جو
زمانے میں شفا ٹھہری ہوئی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.