Kehti Theen Zahra Dekh Ke Chehra Kitna Haseen Hai Mera Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
کہتی تھیں زہرا دیکھ کے چہرا، کتنا حسیں ہے میرا حسین
تم میری جاں ہوں صدقے یہ ماں ہو تم پہ حسن بھی فدا حسین
آجا تاروں سے تیری نظر اتاروں
چاند کو آج تیرے حسن پہ واروں
پاس جب آئے تو سینے سے لگا کر
پیار سے تجھ کو حسینا میں پکاروں
میں نے خدا سے کچھ نہیں مانگا جب سے مجھ کو تو ملا حسین
بن کے آیا ہے میرا نور نظر تو
اس لیے آنکھوں میں ہیں خوشی کے آنسو
جس سے مہکا ہے میرا گھر میرا گلشن
تین شعبان ملی مجھ کو وہ خوشبو
فرش پہ آکے میں نے کیا ہے انتظار بس ترا حسین
دیکھ جبریل تیرا جھولا جھلائے
اور رضوان تیرے ناز اٹھائے
انبیا ہوں یا ملک ہوں اے میرے دل
سب تیرے ساتھ زمیں پر چلے آئے
عرش پہ ان کا دل نہیں لگتا عشق تجھ سے ہو گیا حسین
اور بھر جائیگا رونق سے میرا گھر
جب چلے گا تو میری انگلی پکڑ کر
بھائی کے ساتھ میرے پاس تم آنا
جب پکاروں گی میں شبیر اور شبر
مجھ کو ملے ہیں چاند سے بیٹے ایک حسن دوسرا حسین
مس ہوا جب وہ تیرے جھولے سے آکر
تیرے صدقے میں ہی فطرس کو ملے پر
مجھ سے دروازے پہ آ آکے فرشتے
مانگتے ہیں تیرا صدقہ اے میرے دلبر
سب کو میں تیرا بانٹ دوں صدقہ ایک بار مسکرا حسین
تو میرے بابا محمد کی جھلک ہے
آیتوں کی تیرے چہرے پہ دمک ہے
ہیں حسیں ابر کے جیسے تیرے ابرو
تیری آنکھوں میں علی جیسی چمک ہے
نور مجسم فخر دو عالم تو خدا کا معجزہ حسین
آج ذیشان و رضا جس کی خوشی ہے
دلبر زہرا ہے حسین ابن علی ہے
تین شعبان بڑی عید ہے پھر بھی
سب عزاداروں کی آنکھوں میں نمی ہے
کیوں نہ ہوں آنسو آنے پہ تیرے روئے تھے خود مصطفی حسین
دیکھ کر حسن تیرا اور یہ ادائیں
دل یہ کرتا ہے لئے جاؤں بلائیں
تجھ سے وعدہ کبھی رد نہ کروں گی
تیرے صدقے میں جو مانگے گا دعائیں
اس کی شفاعت ہے میرا ذمہ دل سے جو کہے گا یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.