Apne nazdeek jo Zahra ko tarapta dekha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mesum Abbas
اپنے نزدیک جو زہرا کو تڑپتا دیکھا
جوڑ کر ہاتھ حسین ابن علی نے یہ کہا
آپ کے واسطے وعدے کو نبھاؤں اماں
دیں اجازت کے میں سر اپنا کٹاؤں اماں
کہا شبیر نے رو کر چلے گا حلق پر خنجر بس اب اماں چلی جاؤ
نہ دیکھا جائے گا تم سے ہماری موت کا منظر بس اب اماں چلی جاؤ
ہر اک مشکل میں اے اماں مدد کی آپ نے میری
ہمارے ساتھ دریا سے اٹھائی لاش غازی کی
تمہارا شکریہ تم نے اٹھایا لاشہ اکبر
بس اب اماں چلی جاؤ
میری گردن پہ اے اماں چھری ظالم چلائے گا
نجس زانوں وہ اپنا جس گھڑی سینے پہ رکھے گا
گھٹے گا دم بہت میرا چلے گی سانس رک رک کر
بس اب اماں چلی جاؤ
یہیں سے الوداع کہہ دو ہمارے پیچھے مت آنا
تمہارا پہلو زخمی ہے نہیں تم سے چلا جانا
ہمیں تکلیف ہوتی ہے جو تم چلتی ہو جھک جھک کر
بس اب اماں چلی جاؤ
مدینہ یاد آ جائے نہ کربل میں تجھے اماں
میری داڑھی پکڑ کر شمر مارے گا مجھے اماں
تمہاری طرح میرے بھی پڑیں گے نیل چہرے پر
بس اب اماں چلی جاؤ
جو تم جھک جھک کے چلتی ہو تمہیں پہچان جائے گی
تمہارے بین سن سن کے تو اس کی جان جائے گی
کہیں گھبرا کے زینب آ نہ جائے رن میں بے چادر
بس اب اماں چلی جاؤ
تڑپ جائے گی عباس جری کی لاش دریا پر
شہیدوں کے دلوں پر پھر سے چل جائے گا اک خنجر
نبی کی لاڈلی تم کو نہ لگ جائے کہیں پتھر
بس اب اماں چلی جاؤ
نہ جانے صبر تھا سجاد کتنا شاہ زادی میں
کٹا شبیر کا سر فاطمہ زہرا کی جھولی میں
حسین ابن علی کہتے رہے چلتا رہا خنجر
بس اب اماں چلی جاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.