Badshah Jood o Sakha Waris e Noor e Mustafa
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
بادشاہ جود و سخا وارث نور مصطفی
محسن دین کبریا ہے یہ اذانوں کی صدا
هذا من فضل حسین ابن علی
آیت عشق یہ فطرس کے پروں پر ہے لکھی
سب کی بگڑی ہوئی تقدیر بناتا ہے حسین
جس کو اللہ نہ دیتا ہو دلاتا ہے حسین
دیکھ کر بیٹوں کو راہب نے یہ انجیل پڑھی
عزت اللہ نے کیا بخشی ہے عزت دیکھو
فاطمہ زہرا کے رومال کی عظمت دیکھو
حر جہاں جاتا ہے اٹھ اٹھ کے یہ کہتے ہیں نبی
بن کے آیا ہے یہ دنیا میں غلام شبیر
یہ بتائے گا زمانے کو مقام شبیر
گود میں لے کے ابالفضل کو مادر بولی
جشن آقا کے نواسے کا مبارک تجھ کو
صدقہ دے اپنے عقیدے کا مبارک تجھ کو
تین شعبان اگر ہے تیرے ہونٹوں پہ ہنسی
کب بھلا موت کے دریا میں اترنے دے گا
جانور کو بھی تیرا عشق نہ مرنے دے گا
مرتجز، خضر کی مانند ہے زندہ اب بھی
بولے مولا کہ یہ گستاخی نہ کر بس کر دے
روح جلدی سے میرے دوست کی واپس کر دے
اٹھ کے تسبیح یہ پھر ابن مظاہر نے پڑھی
میں نے عیسی سے کہا کیسے شفاء دیتے ہو
ایک ہی لمحے میں مردے کو جلا دیتے ہو
ہنس کے کہنے لگے یہ راز ہے سن لو تم بھی
یاعلی کہہ کے سماعت کو بڑھا کر دیکھو
کان دیوار سے اک بار لگا کر دیکھو
خانہ کعبہ سے آواز یہی آئے گی
لوح کے بس میں نہیں ہے نہ قلم میں دم ہے
باخدا ساتوں سمندر کی سیاہی کم ہے
لکھنے بیٹھیں جو ہر اک شے پہ ملک اور نبی
مصلحت ہے جو ابھی رک گئے میرے سرکار
کہہ کہ یہ پردہ غیبت میں گئی ہے تلوار
شامیوں چھوڑ رہی ہے جو تمہیں تیغ علی
خود سے بنتے نہیں یہ لوگ چنے جاتے ہیں
آج گھر گھر میں تیرے شعر سنے جاتے ہیں
یہ جو عزت ہے زمانے میں تکلم تیری
دے رہے ہیں یہ صدا عرش پہ جانے والے
سدرہ روضہ شبیر پہ آنے والے
آج تو تیری ملاقات خدا سے ہو گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.