Hosla Ghazi Maula Dete Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Haider Rizvi
حوصلہ غازی مولا دیتے ہیں
ہر مصیبت میں ساتھ رہتے ہیں
جب علم کے تلے میں جاتا ہوں
غازی عباس پاس ہوتے ہیں
جب کوئی مومن لحد میں گھبرائے
غازی ہے نا فرشتے کہتے ہیں
گھر پہ جس جس کے ہے علم اس کا
وہ تو یارو سکوں سے سوتے ہیں
جب سے غازی سے لو لگائی ہے
میرے جنت میں چرچے رہتے ہیں
آ کے خود غازی بوسہ دیتے ہیں
جب بھی ماتم کو ہاتھ اٹھتے ہیں
میں تو ڈھونڈوں گا پہلے مہدی کو
ان کے ہی ساتھ غازی رہتے ہیں
میرے گھر میں دیا ہے غازی کا
جس سے رستے ہوا کو ملتے ہیں
جھک نہیں سکتے حیدر و سائر
صرف غازی سخی کو جھکتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.