Chala Hoon Janib E Kaaba Hussain Kehte Huay
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
چلا ہوں جانب کعبہ حسین کہتے ہوئے
خدا سے آج ملوں گا حسین کہتے ہوئے
پل صراط کا ڈر ہو تو ہو بھلا کیسے
زمانہ دیکھ لے عاشور کربلا جا کے
گزرتی جاتی ہے دنیا حسین کہتے ہوئے
سپاہی دوڑتے جاتے ہیں جانب کوفہ
پناہ مانگ رہے تھے کے کھولو دروازہ
کیا ہے غازی نے حملہ حسین کہتے ہوئے
ادھورا چھوڑ کے حج کربلا جو آئے تھے
کھڑے ہیں گرد وہ بنت علی کے خیمے کے
طواف کرتے ہیں پورا حسین کہتے ہوئے
کریں گئے خون کا ماتم بروز عاشورہ
خدا سے ہم کو اسی واسطے تو مانگا گیا
ہمیں ہے ماؤں نے پالا حسین کہتے ہوئے
اگر ہو اہل تولا مٹاؤ یہ تفریق
نماز ہو یا عزا مل کے ہوں گے سارے شریک
اٹھاؤ تم بھی قمعہ یا حسین کہتے ہوئے
کہا حسین نے مرنا نہیں حبیب ابھی
کے کربلا میں ضرورت پڑے گی مجھ کو تیری
حبیب ہو گیا زندہ حسین کہتے ہوئے
تمام گھر ہوا خوشیوں سے آج باغ و بہار
پدر کے سامنے بولی ہے بیٹی پہلی بار
سکینہ آئی ہے بابا حسین کہتے ہوئے
یہی وسیلہ ہے ساری دعاؤں کا بہتر
پکارو بھائی کو بھائی کا واسطہ دے کر
حسن سے مانگ لو صدقہ حسین کہتے ہوئے
ہے میرا شعر وصیت بنام اہل عزا
یہ التجا ہے کے اکبر کو آئے جب بھی قضا
اٹھانا میرا جنازہ حسین کہتے ہوئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.