Dil jis ghari Hussain ke rozay tak aa gaya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Rizwan Ali Zaidi
دل جس گھڑی حسین کے روضے تک آ گیا
ایسا لگا کہ سدرہ سے آگے تک آ گیا
پر جل گئے تھے پر وہ اڑا فطرس بے پر
پر لینے جب حسین کے جھولے تک آ گیا
مکے میں جھکتے رہ گئے حاجی مکان کو
اور کعبہ اپنی روح کے سجدے تک آ گیا
طوفان شر میں ڈوب کے نکلا تو خیر سے
حر، نوح کربلا کے سفینے تک آ گیا
خطبہ علی کا روح سلونی کو ڈھونڈتا
اسکت کو سن کے بی بی کے لہجے تک آ گیا
بینا تھا کتنا سنتے ہی نابینا نے کہا
اے شامیوں علی کے میں خطبے تک آ گیا
کم سن سپاہی شاہ کا خنجر کی نوک سے
بیعت گھسیٹتا ہوا کوفے تک آ گیا
منہ پھیر لیں گے سوچ لو اس اس سے مصطفی
جو کربلا کو چھوڑے مدینے تک آ گیا
بجھتے ہوئے چراغ کی لو میں جو نور تھا
روشن ہوا تو جون کے چہرے تک آ گیا
جونہی جبیں حسین کے در پر رکھی اسد
زائر وہیں پہ عرش کے زینے تک آ گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.