Deen e Nabi Yun Tay Hua Roz e Azal Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
دین نبی یوں طے ہوا روز ازل حسین
آدھا حسین منی ہے آدھا من الحسین
قرآن کیسے پڑھتے ہیں بعد اجل حسین
نبیوں کے پاس بھی نہیں تھا اس کا حل حسین
وہ کمسنی کا جوش وہ پیری کا ولولہ
پشت نبی سے نوک سناں تک اٹل حسین
فطرس پروں کو دیکھ کے کہتا تھا بار بار
کوئی نہیں ہے آپ کا نعم البدل حسین
خیمے سے ایک خیمے تک اس کی تھکن کے نام
حر کو دیا ہے آپ نے محنت کا پھل حسین
ہم خوش ہیں اور ایسے کہ دنیا سے بے خبر
جاری ہیں جشن آپ کے جو آج کل حسین
عاشور کی وہ صبح وہ قائم کا انتظار
اکبر کے لب پہ جاری رہا العجل حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.