Aye Mere Maula Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
جب سے نبی کے سجدے میں بیٹھے ہیں پشت پر
احسان مند تب سے ہے سجدہ حسین کا
اب اس سے جان لو کہ ہے کیا کیا حسین کا
مرضی ہے کبریا کی ارادہ حسین کا
واجب کیئے ہیں روزے خدا نے اس لئے
تاکہ نہ بھولے کوئی بھی فاقہ حسین کا
مصروف ہیں طواف میں کعبے کے کل جہاں
لیکن طواف کرتا ہے کعبہ حسین کا
کام آئیں گی کسی کی نہ جب رشتے داریاں
محشر میں کام آئے گا رشتہ حسین کا
نیزے پہ حق سنانے کا منظر نظر میں ہے
چپ کیسے ہوگا چاہنے والا حسین کا
فخر حسین کب ہے یہ ہے فخر جبرئیل
جبرئیل نے جھلایا ہے جھولا حسین کا
خاک شفا کے صدقے مسیحا بنا دیا
احسان کیسے بھولیں گے عیسی حسین کا
ہم کو خدا کے چہرے کا دیدار ہو گیا
کرب و بلا میں دیکھا جو روضہ حسین کا
بے شک ضریح ان کی ہے بے حد نشیب میں
لیکن ہے روضہ پھر بھی مصلی حسین کا
عباس کی نگاہوں میں قبلہ وہی تو ہے
ہے جس جگہ بھی نقش پا حسین کا
فتوی گروں سے کہہ دو منائیں اب اپنی خیر
پردے سے آنے والا ہے بیٹا حسین کا
نو لاکھ شامیوں کا نشاں ڈھونڈتا جہاں
عباس کو جو ملتا اشارہ حسین کا
ڈالی ہے ماں نے چہرہ اکبر پہ یوں نقاب
یہ نسل قیمتی ہے خزانہ حسین کا
اوجھل نظر سے ہو کے وہ جاتا ہے کربلا
کوئی بھی ماتمی نہیں مرتا حسین کا
شہ کربلا چلے گئے کعبے کو چھوڑ کر
کعبے نے چھوڑا پھر بھی نہ پیچھا حسین کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.