Nabi ki aal par kaisa madinay mein hai waqt aaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Khurram Murtaza
نبی کی آل پر کیسا مدینے میں ہے وقت آیا
جنازے پر نبی کے لوگوں نے حیدر کو تڑپایا
حسین آئے حسن کو دفن کرنے جب نبی کے ساتھ
جنازے پر حسن کے لوگوں نے تیروں کو برسایا
اٹھے ہیں دو جنازے کیسی غربت ہے مدینے میں
قضا بھی جن پہ روئے کیسی غربت ہے مدینے میں
قلم کاغذ نبی کو ہائے کلمہ گو نہیں دیتے
نبی کو ہیں ستاتے کیسی غربت ہے مدینے میں
نبی کو وقت آخر بھی رلاتے ہیں یہ کلمہ گو
علی روتے ہیں ہائے کیسی غربت ہے مدینے میں
مسلماں اک جنازہ دفن کرنے کو نہیں آئے
اور اک پر تیر برسے کیسی غربت ہے مدینے میں
اسے اجر رسالت ایسا دو کہتے ہیں کلمہ گو
حسن تڑپے زہر سے کیسی غربت ہے مدینے میں
جنازہ جب حسن کا لائے گھر واپس تو غازی اور
بڑا شبیر روئے کیسی غربت ہے مدینے میں
جنازے پر حسن کے کربلا سے پہلے زینب نے
برستے تیر دیکھے کیسی غربت ہے مدینے میں
اسد بعد نبی آل نبی کو مارا لوگوں نے
ہیں یہ زینب کے نوحے کیسی غربت ہے مدینے میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.