Ayyuhal Naas Dil E Haider E Karrar Hoon Main
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ایھا الناس دل حیدر کرار ہوں میں
سب میرے سامنے مجبور ہیں مختار ہوں میں
سورما صف شکن و غازی و جرار ہوں میں
عالم ذر سے کسی فوج کا سالار ہوں میں
اسد اللہ کا عکاس مجھے کہتے ہیں
شیر ہوں اس لیئے عباس مجھے کہتے ہیں
آرزو ہے تو کوئی حرف دعا ہے لیکن
جو بھی موتی ہے وہ سچا ہے کھرا ہے لیکن
کوئی موسی کوئی ہارون وفا ہے لیکن
کنز معبود نگینوں سے بھرا ہے لیکن
گل ایمان امام ازلی نے مانگا
میں اکیلا ہوں جسے رب سے علی نے مانگا
الغرض بحر مناجات اٹھے دست خدا
سج گئی بولتے قرآن کے ہونٹوں پے دعا
رخ تاریخ اخوت پے چڑھا رنگ وفا
بیت مولود حرم دیکھ کے قدرت نے کہا
اب غرور شب تاریک ذرا ماند بھی ہو
بارہ سورج ہیں جب اس گھر میں تو اک چاند بھی ہو
راہ مشکل ہو تو آسان بنا دیتا ہوں
خار زاروں کو گلستان بنا دیتا ہوں
حرف رسوا ہو تو ذیشان بنا دیتا ہوں
میں بھکاری کو بھی سلطان بنا دیتا ہوں
اپنے آقا کے گلستاں کا گل تازہ ہوں
وہ اگر شہر سخاوت ہیں میں دروازہ ہوں
کیا کہا شاہ ابوذر سے ملے گا کے نہیں
آب کوزے کو سمندر سے ملے گا کے نہیں
نور کچھ مہر منور سے ملے گا کے نہیں
سوچتے ہو کہ میرے گھر سے ملے گا کے نہیں
شب کے پھندے میں گلا ڈال دیا جھول گئے
کیا میرا باب حوائج کا لقب بھول گئے
کوئی زر کوئی گوہر کوئی ردا مانگتا ہے
یہ زمانہ مجھے دے دے کے صدا مانگتا ہے
یوں تو ہر لہجہء بیمار شفاء مانگتا ہے
آکے کافر کوئی جب مجھ سے دعا مانگتا ہے
پیش رب کلمہء توحید پڑھا دیتا ہوں
میں دعاؤں کو مسلمان بنا دیتا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.