Shabbir Ka Akbar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Askari Hasan Zaidi
بے مثل جمال رخ انور نظر آئے
ہر رخ سے وہ ہمشکل پیمبر نظر آئے
دیدار محمد کی دعا مانگی تھی رب سے
یوسف کو جناب علی اکبر نظر آئے
ہونے لگی دنیا پہ عیاں اس کی بزرگی
جب ساتھ میں اللہ کے اکبر نظر آئے
اکبر کے تصدق میں ہوئے چاند ستارے
جو نقش قدم عرش کے اوپر نظر آئے
بے خوف تھا ہر خشک گلا سامنے لیکن
میدان میں سہمے ہوئے خنجر نظر آئے
نیزے سے الٹنے کے لیے خیبر دریا
عباس بھی عاشور کو حیدر نظر آئے
رومال ملا فاطمہ زہرا کا انہیں بھی
یہ اشک عزا حر کے برابر نظر آئے
چاہا تھا جنہیں طالب بیعت نے جھکانا
نیزے کی بلندی پہ وہی سر نظر آئے
سایہ پڑے اکبر کا تو پھر حسن کی صف میں
یہ جون بھی یوسف کے برابر نظر آئے
سینے پہ رہے ماتم شبیر کا سورج
گر چاہتے ہو قبر منور نظر آئے
تقلید حسن میں اسے منبر سے اتارو
گر دشمن حیدر سر منبر نظر آئے
اے میر ہلال اپنے خیالوں میں تھے اکبر
جو شعر میرے عسکری بہتر نظر آئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.