Teergi e zindagi mein roshni Abbas hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s)
تیرگی زندگی میں روشنی عباس ہے
ہے علی جس کا ولی اس کا ولی عباس ہے
قوت شیر خدا عباس کے ہاتھوں میں ہے
فوج کا سالار ہے یا فوج ہی عباس ہے؟
کربلا میں باخدا مثل محمد ہیں حسین
وہ محمد کی جگہ ہیں اور علی عباس ہے
آشنائے منقبت ہے اس لیئے میری زباں
بولتا ہوں جب علی، یہ بولتی عباس ہے
نور ہے، قرآن ہے، یہ دین ہے، اسلام ہے
مرتضی ہے، لافتی ہے، ہاں سبھی عباس ہے
ہیبت کرار کا یہ آئینہ ہے ہوبہو
خود خدا کے شیر کا شیر جری عباس ہے
اصغر بے شیر نے سمجھا دیا مسکان سے
یہ تبسم دیکھ لو زندہ ابھی عباس ہے
کچھ نہیں مانگا علی و فاطمہ نے ہاں مگر
ایک مشترکہ دعا مانگی وہی عباس ہے
نام ہے باب الحوائج حاجتوں کا در ہے یہ
کون ہے ایسا سخی جیسا سخی عباس ہے؟
کیا بہادر، کیا سپاہی، فوج کے سالار بھی
بھاگ کر یہ کہہ رہے تھے کیا یہی عباس ہے
آج بھی ہے کربلا عباس کے زیر کرم
آج بھی کرب و بلا کی زندگی عباس ہے
نام پر شبیر کے قربان سب کچھ کر دیا
افضل کونین تیری بندگی عباس ہے
بہہ گیا جس کا لہو پھر بھی علم تھامے رہا
علقمہ اس پر گواہی دے رہی عباس ہے
جرات احمد کہاں تھی کہہ سکے اک شعر بھی
یہ سخن یہ شاعری تم سے ملی عباس ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.