Fatima Hai Fatima Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Rizwan Zaidi & Sons
فاطمہ ہے، فاطمہ ہے، فاطمہ ہے، فاطمہ ہے
یہ نبی کو خدا کی عطا ہے
دونوں عالم پہ ہے اس کی شاہی
اس کے منصب میں ہے دیں پناہی
اس نے باطل کی، کی ہے تباہی
خود یہ دربار نے دی گواہی
اس کے لہجے میں حق بولتا ہے
اس کے بابا شریعت کے بانی
ہر شرف اس کا ہے خاندانی
اس کے بیٹے ہیں دیں کی جوانی
بیٹیاں اس کی عصمت کی رانی
اس کا سرتاج شیر خدا ہے
ہے ایسی شاہزادی ہماری
اس کی ممنون توحید باری
دونوں عالم ہیں قربان واری
اس سے جو بھی جلے وہ ہے ناری
یہ ہی اللہ کا فیصلہ ہے
ہے خدا کی رضا اس کی مرضی
انبیاء بھی اسے بھیجیں عرضی
ہے اسی کا مکاں خلد ارضی
ہیں ملک اس کے بچوں کے درزی
کھل کے قرآن بھی کہہ رہا ہے
یوں زمانے میں یہ جلوہ گر ہے
یہ جگر بند خیرالبشر ہے
اس کا جو فیصلہ ہے امر ہے
اس کا دروازہ جنت کا در ہے
اس کا گھر ہی مکان خدا ہے
اللہ اللہ یہ شان و عظمت
اس کی صورت ہے قرآں کی صورت
سب پہ واجب ہے اس کی اطاعت
فاطمہ ہے وکیل ولایت
اس کے ہاتھوں میں دست خدا ہے
شان یہ بھی ہے رضوان و گوہر
پنجتن پاک کا ہے یہ محور
انما اس کی عصمت کا زیور
کعبہ سجدے کرے اس کے در پر
عرش اعظم اسی کا ولا ہے
اس کے جلووں نے بخشا اجالا
چاند نقش قدم کا ہے ہالا
اس نے دین الہی کو پالا
اس نے باطل کا دم گھونٹ ڈالا
اس کی گودی میں قرآں پلا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.