Chador Har Mor Pe Mangi Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Hasan Ali
چادر ہر موڑ پہ مانگی ہے سردار علی کی بیٹی نے
ہر بار سنا ہے امت سے انکار علی کی بیٹی نے
شبیر نے لاش اکبر تک جس طرح کیا گر گر کے سفر
یوں اٹھتے بیٹھتے دیکھے ہیں بازار علی کی بیٹی نے
پتھر برسے شعلے برسے اور ہاتھ پس گردن تھے بندھے
چہرے پہ سہا ہے امت کا ہر وار علی کی بیٹی نے
دیکھا ہے بہتر گھنٹوں تک سجتے ہوئے اپنے مقتل کو
چوبیس پہر سجتے دیکھا دربار علی کی بیٹی نے
جلتے ہوئے خیموں سے اس کو کاندھوں پہ اٹھا کر لائی تھی
اس طرح بچایا شعلوں سے بیمار علی کی بیٹی نے
جو پتھر شام کی عورتوں نے شبیر کے سر کو مارے تھے
دو چار رباب نے کھائے ہیں دو چار علی کی بیٹی نے
آنکھوں آنکھوں میں بھائی سے ہر بار معافی مانگی ہے
دیکھے جو سکینہ کے جب بھی رخسار علی کی بیٹی نے
کرتا تھا جب بھی شمر شقی شبیر کے سر کی بے ادبی
عباس کے سر کو دیکھا ہے ہر بار علی کی بیٹی نے
یوں استقبال ہوا اس کا ملبوس ہی لال ہوا اس کا
تر خون میں محسن دیکھی ہر دیوار علی کی بیٹی نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.