Behan Ghareeb Hai Bhaiya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Sarwar Raza Karbalai
بہن غریب ہے بھیا کفن بھی نہ لا سکی
اے بھائی اہل ستم سے تجھے بچا نہ سکی
دفن تمام شہیدوں کے ہو گئے لاشے
میں اپنے بھائی کی تربت مگر بنا نہ سکی
جلایا آگ نے دامن کو اس طرح بھیا
تمہاری بیٹی سکینہ اسے بجھا نہ سکی
کہا رباب نے رو کر یہ پیاسے اصغر سے
مجھے یہ غم ہے کے پانی تجھے پلا نہ سکی
اے بھائی شام غریباں کہ گھپ اندھیرے میں
تمہاری بالی سکینہ کو نیند آ نہ سکی
یزیدیت نے تو چاہا حسینیت نہ رہے
غم حسین کو دنیا محب مٹا نہ سکی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.