Baade shabbir hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Faazil Lakhnavi
عصر عاشور ہے آپ کے شاہ کا
زیر خنجر گلا
خلد سے مصطفیٰ دیکھیےء تو زرا
منظر کربلا کربلا کربلا
بعد شبیر ہے ثانیء قافلہ
دشت میں بے ردا
خلد سے مصطفیٰ دیکھیےء تو زرا
منظر کربلا۔۔۔
ظلم حد سے بڑھا خیمہ خیمہ جلا
سر چھپاے کہاں بے ردا بی بیاں
روتا ہے آسماں
یا رسول خدا یا رسول خدا
کیا قیامت ہے یہ نوک نیزہ پہ ہے
فرس شاہ ہدا
خلد سے مصطفیٰ دیکھیےء تو زرا
منظر کربلا۔۔۔
مضطرب ہے بہن ختم ہے پنجتن
آسماں گر پڑا آے گیا زلزلہ
روتی ہیں فاطمہ
یا رسول خدا یا رسول خدا
گرم ریتی پہ ہے رب پہ تکیہ کیےء
آپ کا لاڈلا
خلد سے مصطفیٰ دیکھیےء تو زرا
منظر کربلا۔۔۔
کب وہ انجان تھے سب مسلمان تھے
صبر کی داستاں کس طرح ہو بیاں
رک رہی ہے زباں
یا رسول خدا یا رسول خدا
پانی مانگا کیےء اور تڑپا کیےء
شاہ کربوبلا
خلد سے مصطفیٰ دیکھیےء تو زرا
منظر کربلا۔۔۔
عصر عاشور تھا دشمنوں کے تلے
صف سے آگے بڑھے شہ کو گھیرے رہے
تیر و خنجر چلے
یا رسول خدا یا رسول خدا
دشت کی خاک پر جسم شبیر سے
خون بہتا رہا
خلد سے مصطفیٰ دیکھیےء تو زرا
منظر کربلا۔۔۔
ظلم دیکھا کرے کس سے زینب کہے
دلبر مرتظی بھای شبیر کا
نہر پر سو رہا
یا رسول خدا یا رسول خدا
ہر طرف ہے دھواں آپ کا گھر جلا
شعلہ بھڑکا کیا
خلد سے مصطفیٰ دیکھیےء تو زرا
منظر کربلا۔۔۔
کوئی یاور نہیں جل رہا ہے مکاں
اٹھ رہا ہے دھواں جاییں بیویں کہاں
حشر کا ہے سماں
یا رسول خدا یا رسول خدا
روتی ہیں بی بیاں لاشہ عباس کا
نہر پر ہے پڑا
خلد سے مصطفیٰ دیکھیےء تو زرا
منظر کربلا۔۔۔
غم کی ہے انتہا روتی ہے کربلا
حال بیمار پر بی بیاں نوحہ گر
نیزہ نیزہ ہے سر
یا رسول خدا یا رسول خدا
جانب شام اب ایک رسن میں بندھا
جاتا ہے قافلہ
خلد سے مصطفیٰ دیکھیےء تو زرا
منظر کربلا۔۔۔
کیسے ماہر بیاں غم کی ہو داستاں
بے ردا ہیں حرم سبکی آنکھیں ہیں نم
گردنیں سبکی خم
یا رسول خدا یا رسول خدا
لب پر زینب کے ہے اے نبیء خدا
آییےء کربلا
خلد سے مصطفیٰ دیکھیےء تو زرا
منظر کربلا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.