Aakhri baar to baba se mila do amma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Raza Karbalai
آخری بار تو بابا سے ملا دو اماں
دم نکلتا ہے مرا ان کو بلا دو اماں
ایسی زخمی ہوں وہ پہچان نہیں پائیں گے
تم سکینہ ہو، یہ پوچھیں گے تو گھبرائیں گے
میری گردن سے زرا رسی چھڑا دو اماں
سنتی ہوں بابا کا سر آئے گا زنداں میں ابھی
ہے سفر کی میرے چہرے پہ بہت گرد جمی
وہ تڑپ جائیں گے یہ گرد ہٹا دو اماں
کان بابا نہ مرے دیکھ سکیں گے زخمی
میں نے دیکھا ہے کہ رملہ مرے ڈر پہنے تھی
لا کے رملہ سے وہ ڈر مجھ کو پہنا دو اماں
کتنے دن بیت گئے بابا سے نہ بات ہوئی
کب سے بیٹی کی نہ بابا سے ملاقات ہوئی
ہے نشانی کوئی ان کی تو دکھا دو اماں
دادی کی طرح سے مجھ پر ہے ضعیفی آئی
اب سہارے کے بنا میں بھی نہیں اٹھ سکتی
مجھ کو تعظیم میں بابا کی اٹھا دو اماں
کس طرح دیکھیں گے بابا جو مری حالت ہے
اور نہ سہہ پاتی ہو تم بھی جو مری رنگت ہے
میرے چہرے پہ ہیں جو نیل چھپا دو اماں
میں کہوں گی تو بہت روئیں گے سن کر بھیا
جان تھی جس میں چچا جان کی اور مان مرا
کہہ کے سجاد سے وہ مشک منگا دو اماں
بابا کے سینے پہ سوتے ہیں نا اصغر اب تو
اپنے سینے پہ ہی اس جاگی ہوئی بیٹی کو
دے کے بابا کی طرح لوری سلا دو اماں
بی بی کہتی تھیں اسد زخمی ہے میرا چہرا
دیکھ کر روشنی میں سہہ نہ سکیں گے بابا
جل رہی ہے کوئی شمع تو بجھا دو اماں
مجھ کو لگتا ہے میں اب اور نہ جی پاؤں گی
نہ وطن جاؤں گی زنداں میں ہی مر جاؤں گی
میرے جینے کی ہے منت تو بڑھا دو اماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.