Khuda Ki Marzi Pe Aisa Hai Ikhtiyar Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Aale Hasan Rizvi
خدا کی مرضی پہ ایسا ہے اختیار حسین
رسول سجدے میں کرتے ہیں انتظار حسین
زمیں پہ کوئی معلی ہو جو میرا گھر ہو
سو منتخب کیا اللہ نے مزار حسین
علی پہ جیسے کیا کرتے تھے رسول کریم
ہے اسی طرح سے غازی پہ اعتبار حسین
حبیب ابن مظاہر کا یہ تعارف ہے
محب، رفیق مددگار جانثار حسین
جب ایک رات کی مہلت کا راز جان گیا
تو ٹوٹنے نا دیا حر نے اعتبار حسین
گلا کٹا کے پدر نے بنایا ان کو امام
بنے یوں سید سجاد ورثہ دار حسین
یہ احتیاط برائے سوار دوش رسول
کہ سانس لیتا ہے دھیرے سے رہوار حسین
خدا کا جیسے ہیں شاہکار مصطفی و علی
ہیں ایسے اکبر و عباس شاہکار حسین
حسین نام ہے مصحف مگر میں چاہتا ہوں
زمانہ مجھ کو پکارے ثناء گزار حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.