Batayein Kya Hamein Kya Kya Dar e Zahra Se Milta Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Zill-e-Raza Zaidi
در زہرا سے ملتا ہے
بتائیں کیا ہمیں کیا کیا در زہرا سے ملتا ہے
کہیں سے جو نہیں ملتا در زہرا سے ملتا ہے
کہا حر نے ادب سے نام جو لیتا ہے بی بی کا
اسے رومال کا تحفہ در زہرا سے ملتا ہے
تعلق کوئی نہ کوئی ہے دونوں میں بہت گہرا
خدا سے جو بھی ہے مانگا در زہرا سے ملتا ہے
ہے مسجد کے برابر میں عزاخانے کا یہ مطلب
خدا کے گھر کا دروازہ در زہرا سے ملتا ہے
اگر ہو عشق زہرا دل میں تو مریم کو خالق سے
بغیر باپ بھی بیٹا در زہرا سے ملتا ہے
ہے گھر والا کہاں پر یہ تو گھر والے بتائیں گے
زمانے کو پتا رب کا در زہرا سے ملتا ہے
جو اپنی ریش سے سلمان جا کر چنتے رہتے ہیں
خزانہ کوئی تو ایسا در زہرا سے ملتا ہے
میں ہدیہ ذاکری کا طے کروں تو کیوں کروں کہ جب
بنا مانگے مجھے اتنا در زہرا سے ملتا ہے
دعائیں صرف پوری ہی نہیں ہوتی وہاں ثقلین
سلیقہ بھی دعاؤں کا در زہرا سے ملتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.