Abhi parda uthayenge qasam se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s)
ابھی پردہ اٹھائیں گے قسم سے
رخ زیبا دکھائیں گے قسم سے
جہاں میں نور ہی بس نور ہو گا
اندھیرے منہ چھپائیں گے قسم سے
بہاروں کی حسیں برسات ہو گی
شجر موتی اگائیں گے قسم سے
سنو غیبت سے آ کر ظالموں کو
وہ خود سولی چڑھائیں گے قسم سے
جنہوں نے فاطمہ کا در جلایا
انہیں زندہ جلائیں گے قسم سے
اذاں گونجے گی بس نام علی کی
اذاں جب وہ دلائیں گے قسم سے
دکانیں بند ہونگی مفتیوں کی
وہ جب منبر پہ آئیں گے قسم سے
بٹھا کر رو برو مولا کو اپنے
قصیدے ہم سنائیں گے قسم سے
سکوں اس وقت ہی آئے گا احمد
وہ جب تشریف لائیں گے قسم سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.