Galay milo sab darood parh kar hasad ki deewar tor dalo
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
گلے ملو سب درود پڑھ کر حسد کی دیوار توڑ ڈالو
دلوں میں بغض و حسد رہا تو حسین کا غم کہاں رہے گا
لبوں پہ غیبت دلوں میں نفرت فریبی آنکھیں مکان غصبی
بلا رہے ہو جسے بتاؤ وہ آگیا تو کہاں رہے گا؟
اٹھا کے غیب کا پردہ جب آپ آئیں گے
دکھائی دے گا سویرا جب آپ آئیں گے
سکھایا کس نے تھا گودی میں بولنا ان کو
یہ خود بتائیں گے عیسی جب آپ آئیں گے
سکوں سے بیٹھا ہو پہلو میں شیر کے آہو
یہ دیکھنے کو ملے گا جب آپ آئیں گے
ابھی تو نکلا ہے سورج مگر اندھیرا ہے
نصیب ہوگا اجالا جب آپ آئیں گے
نکالے جائیں گے اہل نفاق قبروں سے
نبی کو چین ملے گا جب آپ آئیں گے
کھجوریں چاک شکم سے نکالی جائیں گی
حساب ہوگا فدک کا جب آپ آئیں گے
کبھی علی کی زباں سے جو لوگ سنتے تھے
سنائی دے گا وہ خطبہ جب آپ آئیں گے
ابھی تو دھوپ میں فتووں کی ہیں ابوطالب
شجر بھی اوڑھے گا سایہ جب آپ آئیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.