Zahoor Ka Waqt Aa Gaya Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shahid Baltistani
ظہور کا وقت آ گیا ہے امام سے لو لگائے رکھنا
یہ پوچھتا ہوں میں خود سے اکثر ظہور ہو گا تو کیا کرو گے
بہ اذن مہدی جو نیتوں سے اٹھے گا پردہ تو کیا کرو گے
جب آئے گا وہ علی کا بیٹا کرے گا نصرت کا وہ تقاضہ
فقط زبانی ہے گر عقیدہ کہاں چھپاؤ گے اپنا چہرہ
جو اس گھڑی پھر قدم نہ اٹھیں گے سوئے کعبہ تو کیا کرو گے
علی ولی کی ولا ہے اوجب کبھی نہ سمجھوتا اس پہ کرنا
علی کے منصب پہ شک نہ کرنا علی پہ جینا علی پہ مرنا
سوال گر بارہویں علی نے علی کا پوچھا تو کیا کرو گے
کرو تصور قریب اپنے کیا اگر نہ طلب انہوں نے
تمہیں محبت بہت ہے ان سے مگر عمل کے سبب انہوں نے
تمہاری جانب نگاہ الفت سے گر نہ دیکھا تو کیا کرو گے
نبی کی امت کا ایک ہونا بہت ضروری ہے یاد رکھنا
مگر ہیں جو بھی عدوئے زہرا تم ان پہ بھی بے شمار کرنا
نمک حلالی کا ہے تقاضہ سوال ہو گا تو کیا کرو گے
تم اپنی آسائشوں کی خاطر تمام ذریعے بنا رہے ہو
وہ آ رہے ہیں خیال رکھنا جو تم یہ دولت لٹا رہے ہو
تمہارے اوپر کہیں کسی کا بھی حق جو نکلا تو کیا کرو گے
وہ وارث فاطمہ جو آ کے خود اپنی دادی کے حق میں بولے
امین گر تم نہیں ہو سوچو تم اپنے مولا سے کیا کہو گے
اگر وہ پوچھیں کہ خمس کا تم نے ہے کیا کیا تو کیا کرو گے
ادب سے فرش عزا پہ جاؤ غم شہ کربلا مناؤ
کہاں کی دولت کہاں کی شہرت فریب دنیا سے باز آؤ
تمہارا یہ بھی عمل رہیگا اگر نہ سچا تو کیا کرو گے
ابھی تو اترا رہے ہو لیکن قریب ہے اب حساب کا دن
سوال تم نے بہت کیئے ہیں، ہے سامنے اب جواب کا دن
تمہارے پلے کوئی بھی خالص عمل نہ نکلا تو کیا کرو گے
یہی سرانی پیام حق ہے ستم کے آگے کبھی نہ جھکنا
صدائے حق بلند کرنا کبھی بھی درویش تم نہ ڈرنا
بروز محشر تمہارے حق میں نہ بولیں زہرا تو کیا کرو گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.