Khudaye Abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasnain Mehdi
روک دے حشر تلک وقت خدائے عباس
گود میں حضرت زینب ہیں اٹھائے عباس
چار شعبان ہے جنت میں برائے عباس
آج لب پر ہے سکینہ کے ثنائے عباس
فرش پر کرتے تھے شبیر اکیلا محسوس
اور پھر عرش سے اک دن چلے آئے عباس
فخر سے دیکھ کے اترایا خدا ہاتھوں کو
اس نے جب تیرے خدوخال بنائے عباس
رشک سے دیکھتے ہیں عرش اٹھانے والے
شہ کے نعلین جو ہاتھوں میں اٹھائے عباس
ایک دریا ہی نہیں ساتوں سمندر بھر لے
مشک پانی کی طرف جونہی بڑھائے عباس
سوچیے کتنی قد آور وہ سکینہ ہو گی
اٹھ کے ہاتھوں سے جسے پانی پلائے عباس
دونوں ہاتھوں سے لٹاتے ہیں جو نام شبیر
ایک عباس ہے اور ایک خدائے عباس
میں نے مشکل میں پکارا ہی تھا بس یا زینب
ب لبوں پر تھی کہ امداد کو آئے عباس
شہ کی نظروں میں نظر آیا خدا سب کو اسد
اتنی روشن ہوئی خیمے میں وفائے عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.